پاکستان میں منہ کے کینسر میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے، ڈاکٹر محمود شاہ
دیہی علاقوں اور چھوٹے قصبات میں ماہردندان سازوں کی موجودگی کو تقینی بنایا جائے، پی ڈی اے عہدیداروں کی پریس کانفرنس
بدھ 20 مارچ 2019 00:12
(جاری ہے)
انہوں نے بتایاضلع تھر پارکر جو کہ کراچی سے بہت فاصلے پر ہے وہاں 200,000لاکھ تک آبادی کیلئے بھی ایک ماہر دندان ساز موجود نہیں ہے یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماہر دندان سازوں کی آبادی کے تناسب سے موجودگی کو عالمی اداروں کے معیار کے مطابق بنایا جائے یہ اس لیئے بھی ضروری ہے کہ پاکستان میں منہ کے کینسر کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے اور یہ کینسر پھپھڑوں کے کینسر کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ عام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے قصبات میں ڈینٹل کلنک کھولنے کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی ہونی چائیے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ناصر خان۔ ، ڈاکٹر آصف آرائیں، ڈاکٹر انور سیعد نے بھی اظہار خیال کیا۔ ان ماہرین نے کھا کہ رورل ہیلتھ سینٹرز میں دندان سازوں کو تعینات کیا جائے اس کام کیلئے صوبائی حکومتیں خصوصی بھرتیوں کا عمل شروع کریں۔انہوں نے کہا کہ منہ کے کینسر کے مرض کی جلدی اور صحیح تشخیص ہی اس مہلک بیماری کے مکمل علاج کو تقینی بنایا جا سکتا ہے اگر آپ کے منہ میں کوئی ایک چھالا دو مہینے سے زیادہ رہے تو وہ خود بخود ختم نہیں ہو سکتا تو اس کا فور ی علاج کروائیں اور قابون سازی ہونے کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ وہ اشیا جو منہ کے کینسر کا باعث بنتی ہیں مثلا گھٹکا، مین پوری، سپاری وغیرہ کی ہر جگہ کھلے عام فروخت آج بھی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دانتوں کے عام امراض مثلا کہ بچوں کے دانتوں میں کیڑا لگ جانے اور مسوڑوں کی بیماری سے مکمل بچا جا سکتا ہے اس کیلئے دانتوں کی روزانہ مکمل صفائی بہت ضروری ہے اور برش کا روزانہ دو دفعہ استعمال کافی سود مند ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دانتوں کے امراض ہونے کی صورت میں قریب موجود ماہر اور سند یافتہ دندان ساز سے فورا مشورہ کریں اور انہیں سے علاج کروائیں اور خود علاج سے پرہیز کریں۔ڈاکڑ محمود شاہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جعلی اور غیر مستند ڈاکڑوں سے علاج نہ کرائیں کیونکہ مرض کے بگڑنے، انفیکشن اور دیگر بیماریاں لگنے کا بڑا سبب یہ بھی ہے۔اس موقع پر سیکریڑی جنرل ڈاکڑ ناصر علی خان نے کہا کہ پاکستان میڈیکل کونسل کی طرز پر پاکستان ڈینٹل کونسل بنائی جائے اور صدر پاکستان ڈاکڑ عارف علوی اس سلسلے میں تعاون کریں۔ڈاکڑ آصف آرائیں نے کہا کہ شہر میں موجود جعلی ڈاکڑوں کا خاتمہ کیا جائے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈیلرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی مسترد کردی
کراچی میں قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی 10 مئی سے لگے گی
پاکستان میں صرف 5 فیصد لوگ ہی پسند کی شادی کر پاتے ہیں،گیلپ سروے
کراچی، کم سن بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار
ْپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی چین میں 19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
کراچی: سفید کرولا گینگ سرگرم، پولیس وردی پہن کر امریکا سے آئی خاتون کو لوٹ لیا
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی
سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
محکمہ اوقاف اور شہریوں میں زمین کی ملکیت کے تنازع کا کیس، التوا مانگنے پر چیف جسٹس برہم
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی