ہمارے حکمران عوام کے ملی جذبات کے ترجمان بنیں، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہونے والی بیرونی سازشوں کا حصہ نہ بنیں،علامہ رضی حسینی نقشبندی

جمعہ 19 اپریل 2019 23:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے۔ شب برات کے موقع پر اکثریتی مسلمانوں کی عبادت گزاری اس بات کی علامت ہیکہ پاکستان کا مستقبل دین مصطفیٰ ﷺ سے وابستہ ہے، ہمارے حکمران عوام کے ملی جذبات کے ترجمان بنیں اور اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہونے والی بیرونی سازشوں کا حصہ نہ بنیں۔

وہ جمعہ کو کراچی میں تحریک لبیک کے رکنیت سازی کے کیمپوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ علامہ رضی حسینی نے کہا کہ پاکستان کے ہر مسلمان کا ختم نبوت پر مکمل ایمان اور ناموس مصطفی پر مرمٹنے کا جذبہ لازوال موجود ہے، لیکن بدقسمتی سے عالمی بیرونی سازشوں کے تحت قادیانی پاکستان کے مسلمانوں سے اپنے غیرمسلم ہونے کے قانون کو تبدیل کرانے کے لیے پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے باہر مختلف منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

(جاری ہے)

ہمیں پرامن انداز میں اپنے اتحاد سے نہ صرف پس پردہ ہونے والی سازشوں پر نظر رکھنی ہے بلکہ اس کا بھرپور مقابلہ اتحاد و یگانگت سے کرنا ہے۔ وطن عزیز پاکستان کسی بھی افراتفری کا متحمل نہیں ہے لیکن تاریخ کے اس نازک موڑ پر اپنی ملی بصیرت و غیرت کو لوٹتا ہوا بھی نہیں دیکھ سکتے ہیں۔ علامہ رضی حسینی نقشبندی نے علماء و مشائخ سے اپیل کی کہ وہ شعبان المعظم کی نورانی اور روحانی شب میں پاکستان کی سالمیت اور عوام کی خوشحالی اور عالم اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں