:کراچی، واٹر بورڈ کی جانب سے شب برات کے موقع پر مساجد امام بارگاہوں اور قبرستانوں میں ٹینکر کی فراہمی مکمل بنائی گئی

اتوار 21 اپریل 2019 20:01

=کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) شب برات کے سلسلے میں ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ سیوریج بورڈ اسد اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ویسٹ زاہد حسین میمن کی ہدایت پر واٹر بورڈ ٹینکر کے ذریعے پانی کی فراہمی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مساجد امام بارگاہوں بالخصوص قبرستانوں میں پانی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی تھی جس کے تحت واٹر بورڈ کے کرش پلانٹ ہائیڈرئنٹ کے عملے نے انتھک محنت اور ذمہ داری اور کوشش کے ساتھ اپنے کام کو بخوبی سرانجام دیتے ہوئے مساجد امام بارگاہوں اور قبرستانوں میں ٹینکر کی فراہمی مکمل بنائی جس کے تحت لوگوں سے کہیں پر بھی کوئی شکایات موصول نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

شب برات میں پانی پہنچانے کے کام کو سر انجام دینے پر لوگوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ اور ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر ویسٹ زاہد حسین میمن کا شکریہ ادا کیا۔ جب کہ قبرستانوں میں پانی پہنچانے پر یونیں کامٹی نمبر 16 غازی آباد اورنگی ٹاون چیئرمین محمد نعیم خان کا بھی لوگوں نے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں