کراچی، تمام ڈسٹرکٹ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوارٹرز میں ایمرجنسی ریسپانس سینٹر اور ریسکیو کے قیام کو یقینی بنایا جائے،سید ممتاز علی شاہ

پیر 22 اپریل 2019 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کیصوبائی کمشنر وچیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوارٹرز میں ایمرجنسی ریسپانس سینٹر اور ریسکیو کے قیام کو یقینی بنایا جائے جس میں تربیت یافتہ اسکائوٹس ہر وقت موجود ہوں تاکہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہوں اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کی معاونت حاصل کی جائے تاکہ اسکائوٹس بہتر انداز میں معاشرے کی خدمت انجام دے سکیں۔

وہ صوبائی ہیڈ کوارٹرز پر ہونے والی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیا ل کررہے تھے۔ اس موقع پرسیکریٹری ایجوکیشن اسکولز قاضی شاہد پرویز کے علاوہ سندھ کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ز کے علاوہ ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز منسوب حسین صدیقی، ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن حیدر آباد ڈویژن سید رسول بخش شاہ، ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن سکھر ڈویژن عبد العزیز ہاکرو کراچی بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے ڈسٹرکٹ کمشنر پروفیسر معین اظہر صدیقی، صوبائی ہیڈ کوارٹرز کے خازان حسین مرزا، صوبائی سیکریٹر ی سید اختر میرصوبائی کونسل کے نمائندے فرقان احمد یوسفی، امام بخش نانگور کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

سید ممتاز علی شاہ نے سندھ بھر کے اسکولوں میں اسکائوٹنگ کو لازمی قرار دیتے ہوئے ہفتہ میں ایک دن اسکائوٹنگ کیلئے مخصوص کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے شجر کاری مہم کے حوالے سے کہا کہ سندھ بھر میں لگائے جانیوالے درختوں کی حفاظت سے آبیاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ ماحولیاتی تبدیلی کومحسوس کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ دیگر صوبوں کے ساتھ مل کر تربیت کے پروگرام ترتیب دیئے جائیں تاکہ بین الصوبائی بھائی چارے کو فروغ دیا جاسکے۔

سید ممتاز شاہ نے کہا کہ ریسکیو سینٹر کی نگرانی میں خود کروں گا اور اس حوالے سے میں تمام ڈسٹرکٹ کا خود معائنہ کروں گا۔ انہو ں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ سندھ میں اسکائوٹنگ کی تعداد میں اضافے کے بعد اس کی کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائے اور اسکائوٹنگ کو ڈیٹا بیس کیا جائے نیز اسکولوں میں نمایاں پوزیشن اور چاق و چوبند طلبا کو اسکائوٹنگ میں یقینی شامل کیا جائیتاکہ دوسروں بچوں کے اندر اسکائوٹنگ کا جذبہ اجاگر ہوسکے۔

اجلاس میں سال 2019-2020ء کے بجٹ اور سرگرمیوں کی منظوری دی گئی علاوہ ازیں فنانس کمیٹی سمیت دیگر سب کمیٹیز کے قیام اور ڈویژنل اسکائوٹ آرگنائزر کے تقرر کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی سیکریٹری اختر میر نے ایک بریفنگ کے ذریعہ اسکائوٹنگ کی اہمیت اور ضلعی اسکائوٹ کمشنر ز کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ #

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں