طلبہ و طالبات کو غیر اخلاقی موضوعات کے اسائنمنٹ دینے کا معاملہ

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا

منگل 23 اپریل 2019 18:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) سندھ ہائی کورٹ میں اقرا یونیورسٹی کے ٹیچر کی جانب سے طلبہ و طالبات کو غیر اخلاقی موضوعات کے اسائنمنٹ دینے کا معاملہ ،عدالت نے سندھ حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

طالب علم ثوبان جاوید کی اخلاق باختہ اسائنمنٹ دینے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں عدالت نے سندھ حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ سے جواب طلب کرتے ہوئے صوبائی ہائیر ایجوکیشن اور دیگر فریقین کو 13 مئی تک جواب دینے کا حکم دے دیا ،عدالت کا کہنا تھا کہ یہ اسلامی معاشرہ ہے کیا اس طرح کے اسائنمنٹ کورس میں شامل ہوسکتے ہیں درخواست ایڈووکیٹ عثمان فاروق کے توسط سے دائر کی گئی جس میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ٹیچر شمائل موراج طلبہ و طالبات کو غیر اخلاقی اسائنمنٹ کرنے پر مجبور کر رہے ہیں،اسلامی معاشرے میں غیر اخلاقی موضوعات پر اسائنمنٹ ناقابل قبول ہیں، شمائل موراج کو غیر اخلاقی سرگرمیوں پر برطرف کیا جائے ،صوبائی حکومت اور ایچ ای سی اس معاملے پر کارروائی ہی ہدایت دی جائے،اس طرح کی اسائنمنٹ سے طلبہ اور طلبات میں بے چینی اور عدم تحفظ پایا جاتا ہے،اس طرح کے معاملات کی روک تھام لے لیے حکومت ایک مانیٹرنگ کا نظام مرتب کرے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں