مطالبات نہ مانے توشہریوں کے ساتھ دھرنا دوں گا، والد نشوہ

اسپتال بند کریں تاکہ انتظامیہ کوایک پیغام جائے، بغیر لائسنس کے کوئی اسپتال کیسے چلایاجاسکتاہے،قیصر علی اطلاع ہے کہ دارالصحت اسپتال کے عامر چشتی کل بلاول ہاؤس میں تھے، ایوانوں میں بیٹھے افراد سے کوئی امید نہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 25 اپریل 2019 19:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) نشوہ کے والد قیصر علی نے مطالبہ کیا ہے کہ دارالصحت اسپتال کی انتظامیہ کوگرفتار کرکے نشوہ کیس کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، مطالبات منظورنہ ہوئے توشہریوں کولیکردھرنے پربیٹھ جاؤں گا۔تفصیلات کے مطابق نشوہ کے والد قیصر علی نجی ٹی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہمارامطالبہ ہے دوران تفتیش دارلصحت اسپتال بندکر دیا جائے، تفتیش کے بعد طے کیا جائے کہ اسپتال کوکتنی مدت کا لائسنس دیا جائے۔

والدنشوہ کا کہنا تھا اسپتال بند کریں تاکہ انتظامیہ کوایک پیغام جائے، بغیر لائسنس کے کوئی اسپتال کیسے چلایاجاسکتاہے، لائسنس کے بغیر اسلحہ نہیں رکھا جاسکتا تو اسپتال کیسے چلایا جاسکتاہے۔قیصر علی نے کہا ہم پر ہر روز کا ایک دباؤ ہے، 16دن نشوہ کے زیر علاج رہنے سے زیادہ تکلیف اس بیمار نظام سے ہے، مجھے بڑے بڑے ایوانوں میں بیٹھنے والے افراد سے کوئی امید نہیں ہے۔

(جاری ہے)

معاملے کی عدالتی تحقیقات کی جائے، انتظامیہ کوگرفتارکیاجائے اورتفتیش تک اسپتال بندکیاجائے۔ان کا کہنا تھا دارالصحت اسپتال میں کام کرنے والے ملازمین میرے لیے محترم ہیں، اتنا بیمار نظام ہے کہ مجھے پتہ ہے کہ 3سال سے پہلے کیس کا فیصلہ نہیں آئیگا۔نشوہ کے والد نے مطالبہ کیا معاملے کی عدالتی تحقیقات کی جائے، انتظامیہ کوگرفتارکیاجائے اور تفتیش تک اسپتال بندکیا جائے، اپنے مطالبات کیلیے شہریوں سمیت بیٹھ جاؤں گا۔

قیصرعلی کا کہنا تھا مجھے اطلاع ہے کہ دارالصحت اسپتال کے عامر چشتی کل بلاول ہاؤس میں تھے، میں اپنے مطالبات کے لیے بیٹھ جاؤں گا کسی کونہیں دیکھوں گا، مطالبات کے آگے نہ سندھ اور نہ وفاقی حکومت کودیکھوں گا۔یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے دارالصحت اسپتال سیل کرنے کا حکم دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں