وزیر اعظم پاکستان کا پاک ایران تعلقات میں زمینی حقائق کا ادراک و اظہارتقاضہ وقت ہے علامہ سید ساجد علی نقوی

دو طرفہ معاہدوں پر عمل درآمد سے خطے میں ترقی کا عمل بڑھے گا جس کے مستقبل میںدیر پا مثبت نتائج برآمد ہو نگے،قائد ملت جعفریہ پاکستان

جمعہ 26 اپریل 2019 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کا پاک ایران تعلقات میں زمینی حقائق کا ادراک و اظہارتقاضا وقت ہے پاکستان ایران سرحد پر مشترکہ ریپڈ فورس بنانے کا فیصلہ مثبت نتائج سامنے لائے گا سیاستدانوں کی جانب سے تنقید قابل غور ہے کہ نیشنل سیکورٹی مجروح ہوئی وہ بھی درست لیکن ملک کی معروضی حالات کا تقاضا یہ ہے کہ زمینی حقائق کی روشنی میں پاک ایران تعلقات کی تجدید کی جائے لہذا اس حوالہ سے انہوں نے اس مسئلہ کو تقاضا وقت سے تعبیر کیا پاک ایران کے عملی اقدامات سے بلوچستان میںدونوں اطراف دہشتگردی کے واقعات کے تدارک سمیت امن و امان کے قیام میں مددملے گی، ترقی کے اثرات سے دونوںممالک مستفید ہو نگے اوردونوں ممالک کے مابین تعلقات میں بہتری اور شفافیت آئے گی جسمیں زیر لب اور بین السطورگدلا پن دیکھا جاتا رہاہے آخر میں قائد ملت جعفریہ نے پاکستان اور ایران دو نوں ممالک کی جانب سے قومی مفاد ، علاقائی خود مختاری ، باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات کو مستحکم بنانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اُ مید ہے کہ دو طرفہ معاہدوں پر عمل درآمد سے خطے میں ترقی کا عمل بڑھے گا جس کے مستقبل میںدیر پا مثبت نتائج برآمد ہو نگے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں