کراچی،محکمہ خوراک سندھ نے گندم کی بین الصوبائی منتقلی پر پابندی عائد کر دی

پیر 20 مئی 2019 23:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) محکمہ خوراک سندھ نے گندم کی بین الصوبائی منتقلی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ صوبائی وزیر خوراک ہری رام کشوری لال نے گندم کی بین الصوبائی منتقلی پر پابندی کی ہدایات جاری کردی ہیں۔صو با ئی وزیر نے کہا کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ سے دس ہزار میٹرک ٹن روزانہ گندم پنجاب منتقل کی جارہی تھی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ پابندی سندھ میں گندم کے بحران اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے خدشات کے پیش نظر لگائی گئی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ ، کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کوپابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنا نے کی ہدایا ت دی گئیں ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ پنجا ب میں با رشو ں کے با عث گندم کی فصل کو شدید نقصا ن پہنچا ہے اور پیدوار کم ہو ئی ہے ۔جبکہ پنجا ب میں پہلے ہی گندم کی بین الصو با ئی منتقلی پر پا بندی عا ئد کر رکھی ہے تا کہ گندم کی کے پی کے اور افغا نستا ن منتقلی کی رو ک تھا م ہو سکے ۔ #

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں