وزیراعظم حقیت بتائیں کہ ان سے ملک نہیں چل رہا ،محمد عبداللہ گل

پاکستان کو اپنی خودانحصاری پر توجہ دینی ہوگی ،حکومت اگر مثبت اقدامات نہیں کریگی تو مجبوراً تحریک جوانان اور پاکستان کے نوجوان اٹھ کھڑے ہونگے ،چیئرمین تحریک نوجوانان پاکستان وکشمیر

ہفتہ 25 مئی 2019 21:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) چیئرمین تحریک جوانان پاکستان وکشمیر محمد عبداللہ گل نے کہاہے کہ وزیراعظم قوم کو حقائق بیان کریں کہ ان سے یہ سسٹم نہیں چل رہاہے تاکہ قوم کسی غلط فہمی میں مبتلا نہ رہے ،بجائے اس کہ معاشی اداروں کے ہاتھوں قوم کا سودا کیا جائے اس سے قبل پاکستان کو اپنی خودانحصاری پر توجہ دینی ہوگی ،حکومت اگر مثبت اقدامات نہیں کریگی تو مجبوراً تحریک جوانان اور پاکستان کے نوجوان اٹھ کھڑے ہونگے کیونکہ جو خواب ہم نے اس پاکستان کے لیے بنے ہیں وہ رنگ ہ میں موجودہ نظام حکومت میں نظر نہیں ا?رہا،ا ن خیالا ت کا اظہار انہوں نے دورہ کراچی میں لیاری کے تحریک جوانان پاکستان کے کارکنان سے ہونے والی ملاقا ت میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ کہنے میں کوعار نہیں ہے کہ موجود حکومت اورماضی کی حکومت میں کوئی خاطر خواہ فرق نظر نہیں ا?رہاہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ حکومت جس نظام میں گھری ہوئی ہے اس میں خیر کی توقع نظر نہیں ا?تی۔ قوم ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے مگر شرط یہ ہے کہ اس کی لیڈر شپ بھی قربانی دے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل موجودہ نظام بدلنے کے لیے ہمارے ساتھ سڑکوں پر ا?ئے کیونکہ یہ جمہوری تقاضے ہے کہ عوام اپنی رائے کا اظہارکرے ،لگتا تو یہ ہے کہ حکومت کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں ہے موجودہ صورتحال سے لگتاہے کہ عید کے بعد مہنگائی کا ایک بڑا طوفان ا?نے والا ہے جس کے بعد ملک میں معاشی حالات اس قدر سنگین ہونگے جس کا تصور کرنا بھی بہت مشکل ہورہاہے۔

انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ملک میں موجودہ صورتحال گزشتہ حکومت سے بھی زیادہ خراب ہوچکی ہیبیرون طاقتیں کھلے عام کہہ رہی ہے پاکستان میں ڈالر کا ریٹ مزید اوپر جائے گا۔ ان کامزید کہنا تھا کہ ا?ج غیر ملکی قرضوں میں ہوش ربا اضافہ ہوچکاہے ،جو مزدور وووقت کاکھا نا اپنے بچوں کو دن بھر کی محنت کے بعد کھلاتا تھا ا?ج وہ ہی مزدور ایک وقت کی روٹی کو بھی ترس چکاہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں