کراچی، میری وزارت ایک این جی او کے اشتراک سے صوبے بھر میں ذہنی امراض پر آگہی فراہم کیلئے میڈیکل کیمپز لگائے گی ، سید قاسم نوید قمر

پہلے مرحلے میں یہ کیمپ کراچی میں منعقد کئے جائیں گے اور پھر بتدریج ان کا دائرہ کار سندھ کے دیگر اضلاع تک پھیلایا جائے گا،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے بحالی خصوصی افراد

پیر 17 جون 2019 23:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ ان کا محکمہ ایک این جی او کے اشتراک سے صوبے بھر میں ذہنی امراض پر آگہی فراہم کرنے کے لئے میڈیکل کیمپز لگائے گا۔ پہلے مرحلے میں یہ کیمپ کراچی میں منعقد کئے جائیں گے اور پھر بتدریج ان کا دائرہ کار سندھ کے دیگر اضلاع تک پھیلایا جائے گا. یہ بات پیر کے روز انہوں اپنے دفتر میں کاظم ٹرسٹ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وفد میں سمیرا صادق، امبرین علی، فرح آفتاب اور اسد علی جبکہ محکمہ بحالی خصوصی افراد کے ڈپٹی سیکرٹری شاہ زیب شیخ بھی موجود تھے۔ وفد کے ارکان نے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر کو کاظم ٹرسٹ کی جانب سے دی جانے والی خدمات کے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ان کا ٹرسٹ ذہنی طور پر مختلف اور خاص کر ہائپر ٹینشن سے متعلق درپیش مسائل کا شکار بچوں کو مشاورتی اور آگہی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر کو یہ بھی بتایا گیا کہ ان کا ٹرسٹ محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ کے تعاون سے ایک موبائل اپلیکیشن متعارف کروائے گا۔ اس موبائل اپلیکیشن کا مقصد ذہنی امراض سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے وفد کے ارکان کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا کہ وہ اس موبائل اپلیکیشن کی تیاری اور متعارف کروانے میں ہر قسم کی سہولت فراہم کریں گے۔

اس موقع پر اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ اور کاظم ٹرسٹ اگلے ماہ یعنی جولائی سے صوبے بھر ذہنی امراض پر آگہی کے لئے پہلے مرحلے میں کراچی میں اور اگلے مرحلے میں سندھ کے دیگر اضلاع میں میڈیکل کیمپز منعقد کریں گے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں