پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن کل منایا جائے گا

بدھ 10 جولائی 2019 13:43

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن کل منایا جائے گا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2019ء) دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آبادی کا عالمی دن (ورلڈ پاپولیشن ڈی) کل جمعرات11جولائی کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عالمی ادارہ صحت ، وزارت بہبود آبادی ، محکمہ صحت پنجاب اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب سمیت آبادی پر کنٹرول کے سلسلہ میں کام کرنے والی این جی اوز کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت،ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اور تحصیل کی سطح پر خصوصی واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس کا مقصد بڑھتی ہوئی آبادی کے فوائد و نقصانات ، دو بچے خوشحال گھرانہ ، وسائل کے مطابق بچوں کی پیدائش ، چھوٹا کنبہ سکھ ہزار ، بچے دوہی اچھے جیسے ماٹو کی جانب عوام کی توجہ مبذول کرانے کے ساتھ ساتھ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے معاشی و معاشرتی صورتحال پر اثرات ، ماں و بچے کی صحت سمیت دیگر اہم امور کے بارے میں شعوری بیداری پیدا کرنا ہے۔

ورلڈ پاپولیشن ڈے کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا پر خصوصی پروگرامات نشر کئے جائیں گے جبکہ پرنٹ میڈیا بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کرے گا جس میں عوام کو کم آبادی کے فوائد کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں