حکومت سندھ کی نااہلی کے سبب شہر وبائی امراض کی لپیٹ میں ہے، طاہر ملک رہنماء پی ٹی آئی

جمعہ 23 اگست 2019 18:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) پی ٹی آئی کے سینئر صوبائی رہنما و سابق ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات طاہر ملک کا شہر میں گندگی سے وبائی امراض پھوٹ پڑنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے بعد شہر میں صفائی کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے،شہرمیں صفائی نہ ہونے پر وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں اور محکمہ صحت خاموش تماشاِئی بنا ہوا ہے،شہرکے اسپتالوں میں گزشتہ دنوں میں صرف پیٹ کے امراض سے 10 ہزار سے زائد بچے لائے گئے ہیں،طاہر ملک نے کہا کہ اس صورتحال کا پہلے سے اندازہ ہونے کے باوجود حکومت سندھ نے شہر میں فیومگیشن اسپرے کیے اور نہ ہی صفائی پر زور دیا گیا، شہر میں جابجا گندگی کے ڈھیر سے مچھروں اور مکھیوں کی بہتات ہوگئی ہے،شہریوں کا اس گندگی اور تعفن سے جینا محال ہوگیا یے، پیٹ کے امراض گیسٹرو اور ڈائریا کے بعد ڈینگی، ملیریا و دیگر امراض پھیلنے کا خدشہ ہے، حکومت سندھ کی غفلت سے سمیت صوبے کا دیوالیہ نکل گیا ہے،یہ حکومت شہریوں سے جینے کا حق بھی چھیننا چاہتی ہے،پیپلز ہارٹی کچھ اس صوبے کی عوام پر رحم کرے اور فوری طور پر شہر میں فیومگیشن اسپرے کروائے تاکہ شہریوں کو مزید بیماریوں میں مبتلا ہونے سے بچایا جاسکے، محکمہ صحت ہر علاقے میں آگاہی مہم چلائے اور وبائی امراض سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر بتائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں