معروف صوفی بزرگ سید ابو محمد عبد اللہ المعروف حضرت سید عبد اللہ شاہ غازیؒ کے سالانہ1289ویں عرس کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری

ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں ، سیاسی،مذہبی و سماجی شخصیا ت نے عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی ، مزار پرچادر چڑھائی عبد اللہ شاہ غازیؒ کے عر س پر عقیدت مندوں نے دھمال ڈالا، محفل سماع بھی منعقد ہوئی ، معروف قوالوں نے عقیدت میں قوالیاں پیش کیں

جمعہ 23 اگست 2019 23:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) معروف صوفی بزرگ سید ابو محمد عبد اللہ المعروف حضرت سید عبد اللہ شاہ غازیؒ کے سالانہ1289ویں عرس کی تقریبات دوسرے روز(جمعہ) بھی جاری رہیں ۔آج (ہفتہ) عرس کا اختتام ہوگا جس میں اعلی حکومتی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔عرس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں ، سیاسی،مذہبی و سماجی شخصیا ت نے عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی ، مزار پرچادر چڑھائی ،پھول ڈالے اور فاتحہ خوانی کی۔

زائرین نے حضرت عبد اللہ شاہ غازی کو اسلام کی ترویج و اشاعت کے لیے دی جانے والی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔عبد اللہ شاہ غازیؒ کے عر س پر عقیدت مندوں نے دھمال ڈالا، محفل سماع بھی منعقد ہوئی ، معروف قوالوں نے عقیدت میں قوالیاں پیش کیں، زائرین کے لیے لنگرکا بھی اہتمام کیا جارہا ہے اور دودھ شربت اور پانی کی سبیلیں بھی لگا ئی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مزار پر زائرین کی سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ،سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے ۔ مزار کے اطراف میں پولیس کے ساتھ رینجر ز بھی تعینات ہے۔ مزار کے دونوں اطراف ٹرانسپورٹ کو بند کیا گیااور زائرئن کو پیدل مزار پر جانے کی اجازت ہے۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا ہے ۔واضح رہے کہ عبد اللہ شاہ غازی کے عرس پر ہر سال لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند آپ کے مزار پر حاضری دیتے ہیں اور آپ کے ماننے والوں میں تمام مذاہب اور طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔آج عرس کی اختتامی تقریبات ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں