شاہ عبدالطیف بھٹائی نے سندھ کی سرزمین پر لوگوں کی دلوں میں عشق انسانیت کا انقلاب برپا کیا ،جمال صدیقی

پیر 14 اکتوبر 2019 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنماء و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے سندھ کے مشہور صوفی بزرگ شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی رح کے 276ویں عرس مبارک پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سندھ کی سرزمین کو اولیاء صوفیاء اکرام کی دعا حاصل ہے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے اشعار درس انسانیت اور پیغام تصوف کا پرچار ہیںشاہ عبدالطیف بھٹائی نے سندھ کی سرزمین پر لوگوں کی دلوں میں عشق انسانیت کا انقلاب برپا کیا شاہ عبدالطیف بھٹائی رح نے اپنی شاعری میں اخلاقی اقدار ، عورت کا مقام و منصب ، پاکیزگی اور سماجی مسائل کو اجاگر کیا سندھ کی سرزمین پر بزرگان کی محبت اور شفقت فیض تاقیامت جاری و ساری رہے گا آج کے دور مین لطیف سرکار کے پیغام کو عام کرنے کی اشہد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ عرس مبارک پر زائرین کی سہولیات کو مزید بہتر اور سیکیورٹی کے انتظامات پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں