حکمرانوں کا وعدوں سے مکرنا قوم کی مایوسی کا باعث ہے ، مفتی محمدنعیم

اشیاء خورو نوش ودیگر ضروریات زندگی غریب کی پہنچ سے دور ہوچکی ہے،مہتمم جامعہ بنوریہ العالمیہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) حکمران وسیاستدانوںکا وعدوں سے مکرناقوم کیلئے مایوسی کا باعث بنتا ہے، مہنگائی ،بے روزگاری کے خاتمے کے بغیر ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا، مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان حال ہے ، اشیاء خورونوش ودیگر ضروریات زندگی غریب کی پہنچ سے دور ہوچکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہاروفاق المدارس مرکزی مجلس عاملہ کے رکن رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے جاری بیان میں کیا۔

انہوںنے کہاکہ دنیا کی ترقی کا راز غربت کی شرح میں کمی اور روزگار کی فراوانی ہے،لیکن افسوس ہماری حکومتیں کبھی اس پر سنجیدگی سے توجہ نہیں دیتی اور آج بھی توجہ نہیں دی جارہی ہے، اشیاء خورو نوش ودیگر ضروریات زندگی غریب کی پہنچ سے دور ہورہی ہیں یومیہ کمائی سے گھر کا خرچہ چلانے والے افراد کے منہ کا نوالہ چھن چکا ہے ، جہاں تاجر برادری کاروبار ٹھپ ہونے سے رو رہی ہے وہی پرعام آدمی مہنگائی کے ہاتھوں خودکشی پر مجبور دیکھائی دے رہاہے، وزیر اعظم سے قوم کو توقعات ہیں ان کو فوری طور پر مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے پر بھی توجہ دینی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکمران وسیاستدانوں کا وعدوں سے مکرنا دھوکہ دیہی کے زمرے میں آنے کے ساتھ قوم کی مایوسی کا باعث بن رہاہے ،اگر سیاستدانوں کا یہی رویہ رہا تو قوم انصاف کیلئے سیاستدانوںبجائے اپنے حق کیلئے سڑکوں کا رخ کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں