نوشہروفیروز ، پولیس کی جرائم پیشہ اور منشیات فروش ملزمان کے خلاف کارروائیاں ،8 ملزمان گرفتار،اسلحہ اور منشیات برآمد

بدھ 23 اکتوبر 2019 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) ایس ایس پی ڈاکٹر محمد فاروق احمد کی ہدایات پر ضلع بھر میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں آٹھ ملزمان گرفتار اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں منشیات فروش ملزمان، سماج دشمن عناصر اور مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تیزی کردیا گیا سی آئی اے پولیس نے خفیہ و جاسوس اطلاع پہ 02 مختلف مقامات پہ کاروائیاں کرکے، 02 منشیات فروش و سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار منشیات فروش ملزم آصف علی چنہ کے قبضیسی08 لیٹرس شراب برآمد کرکے، محرابپور تھانہ پہ مقدمہ درج کرلیا گیا۔گرفتار سماج دشمن عنصر عباس قاضی کے قبضے سی244 شاسے مضر صحت گٹکہ/ سپاریاں برآمد کرکے، مورو تھانہ پہ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹھاروشاہ پولیس نے خفیہ اطلاع پہ مختلف مقامات پہ کاروائیاں کرکے، 02 مطلوب ملزمان کو اسلحہ، اور ایک سماج دشمن عنصر کو گٹکہ سمیت گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان دائود اور شوکت سولنگی قتل کے مقدمہ میں مطلوب ہے۔ملزمان کے قبضے سے ایک رپیٹر اور 02 کارتوسز برآمد کرکے، مقدمہ درج کرلیا گیا۔گرفتار سماج دشمن عنصر مراد سولنگی کے قبضے سے 220 شاسے مضر صحت گٹکہ برآمد کرکے، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ لاکھاروڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پہ کاروائی کرکے، 02 منشیات فروش ملزم کو شراب سمیت گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان اعجاز چنہ اور مختیار پلھ کے قبضے سی15 لیٹرس شراب برآمد کرکے، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مورو پولیس نے خفیہ اطلاع پہ کاروائی کرکے، سماج دشمن عنصر کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 05 پاکیٹ مضر صحت گٹکہ برآمد کرکے، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھریا سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پہ کاروائی کرکے، سماج دشمن عنصر کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 110 شاسے مضر صحت گٹکہ برآمد کرکے، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں