جامعہ کراچی : ایک روزہ سیمینار بعنوان : ’’کاروباری تعلیم کی طاقت سے روشناس کرانا‘‘ 18 نومبر کو ہوگا

اتوار 17 نومبر 2019 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) جامعہ کراچی کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے زیر اہتمام اور عیسیٰ لیبارٹری کے تعاون سے ایک روزہ سیمینار بعنوان: ’’کاروباری تعلیم کی طاقت سے روشناس کرانا ‘‘ کی افتتاحی تقریب بروزپیر18 نومبر 2019 ء کو صبح 11:00 بجے کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کی سماعت گاہ میںمنعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے جبکہ ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن خطبہ استقبالیہ پیش کریں گی اور شعبہ نفسیات جامعہ کراچی کی پروفیسر ڈاکٹر فرح اقبال کلمات تشکر اداکریںگی۔دیگر مقررین میں سی ای او اینڈ مینجنگ ڈائریکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹرپروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ ،بانی ٹرانسفارمیشن انٹرنیشنل سوسائٹی ڈاکٹرمحمد عمران یوسف ،سی ای او ڈیجیٹل کیئر اور وائس چیئر مین آرگنائزیشن آف پاکستان انٹرپرینیورزآف نارتھ امریکہ ،ڈائریکٹر اختر اینڈ سنزگروپ آ ف کمپنیز عبداللہ اختراور ڈائریکٹر امن سینٹر فار انٹرپرینیورل ڈیولپمنٹ آئی بی اے ڈاکٹر شاہد قریشی شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں