رینجرز نے نایاب پرندے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

اتوار 8 دسمبر 2019 00:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کسٹم حکام کو اسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے حب چیک پوسٹ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران نایاب نسل کے پرندوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان رینجرز سندھ کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے والی ایک مسافر کوچ کی تلاشی کے دوران نایاب نسل کے آٹھ باز برآمد کئے گئے جن کی مالیت تقریبا 12 ملین ہے۔کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ کی تلاشی کے دوران نایاب نسل کے آٹھ باز برآمد کئے گئے برآمد کئے گئے نایا ب نسل کے باز کسٹم حکام کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں