فیس بک کی جعلی آئی ڈیز ،ایف آئی نے رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کا بیان قلمبند کرلیا

جمعرات 23 جنوری 2020 22:23

فیس بک کی جعلی آئی ڈیز ،ایف آئی نے رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کا بیان قلمبند کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) کی ٹیم نے جمعرات کو رکن سندھ اسمبلی کے نام پر فیس بک کی 20جعلی آئی ڈیز کی تحقیقات کے لیے سندھ اسمبلی پہنچ کر دعا بھٹو کا بیان قلمبند کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کی شکایت پر ایف آئی اے دعا بھٹو کے خلاف متحرک ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے ایف آئی اے کو دئیے گئے تحریری بیان میں موقف اختیار کیا کہ میرا ان جعلی آئی ڈیز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہم خود جعلی آئی ڈیز کی وجہ پریشان ہیں۔ایف آئی اے ان جعلی آئی ڈیز کی تحقیقات کرے۔ انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کا کلچر ختم ہونا چاہئیے ان جعلی آئی ڈیز کا پتہ لگانا ایف آئی اے سائبر کرائم سمیت متعلقہ اداروں کا کام ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کے اہلکار تقریبا نصف گھنٹے سندھ اسمبلی میں موجود رہے اس موقع پر پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں