رکن سندھ اسمبلی ورہنما جماعت اسلامی سید عبدالرشید کاکراچی کے چھ اضلاع کے طلبا کو تعلیمی اسکالرشپ سے محروم رکھنے پراحتجاج

ہفتہ 22 فروری 2020 00:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) رکن سندھ اسمبلی ورہنما جماعت اسلامی سید عبدالرشید کاکراچی کے چھ اضلاع کے طلبا کو تعلیمی اسکالرشپ سے محروم رکھنے پراحتجاج وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا ،خط میں این جے وی میں دی جانے والی اسکالرشپ میں کراچی کے طلبہ کو شامل نہ کرنے پر احتجاج اور فیصلے میں تبدیلی کا مطالبہ کیاگیاہے،کراچی کے چھ اضلاع کے طلبا کو تعلیمی اسکالر شپ سے محروم رکھنا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے ،کراچی کے تمام اضلاع بھی صوبہ سندھ کا ہی حصہ ہیں ایسی تفریق اور اقدامات سے محرومی اور صوبائی انتشار پھیلے گا،کراچی کے ضلع جنوبی ،غربی ،شرقی ،وسطی ،کورنگی اور ملیر کے طلبا کو بھی اسکالر شپ کے حصول کے لئے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں