رواں مالی سال میں 9 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 59776 ملین روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔مکیش کمار چالہ

جمعہ 3 اپریل 2020 21:22

کراچی۔3 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ نے بتایا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے رواں مالی سال میں جولائی 2019 سے مارچ 2020 تک مجموعی طور پر مختلف ٹیکسز کی مد میں59776.718 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں اسی مدت کے دوران 54672.370 ملین روپے وصول کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعہ کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بتایا کہ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 5200.121 ملین روپے،انفراسٹرکچر سیس کی مد میں 47910.097 ملین روپے اور جائیداد ٹیکس کی مد میں 1819.950 ملین روپے وصول کئے گئے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چالہ نے مزید بتایا کہ پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 481.574 ملین روپے اور کاٹن فیس کی مد میں 202.285 ملین روپے وصول کئے گئے جبکہ انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 58.630 ملین روپے وصول کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں