کورونا وائرس کے پھیلائو کے سدباب کیلئے ٹینکرزکے ذریعے جراثیم کش اسپرے مہم جاری

بدھ 8 اپریل 2020 01:46

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) کورونا وائرس کے پھیلائو کے سدباب کیلئے ڈی ایم سی سائوتھ انتظامیہ کیجانب سے ٹینکرزکے ذریعے جراثیم کش محلول اسپرے مہم منگل کوبھی جاری رہی۔ چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک فیاض اعوان کی نگرانی میں محکمہ باغات کے عملے نے مرزا آدم خان روڈ، نوالین، فقیرمحمد درّا خان روڈ، شاہ عبدالطیف بھٹائی روڈ، کشتی چوک، چیل چوک اور گبول پارک کے اطراف کے علاقوں میںاسپرے کاکام انجام دیا جبکہ محکمہ سینیٹیشن اسٹاف نے مختلف مساجد اور امام بارگاہوں میں ڈس انفیکٹیو اسپرے کاکام مکمل کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین سائوتھ ملک فیاض اعوان نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچائوکیلئے کئے گئے اقدامات کی کامیابی کا دارومدار عوامی تعاون کے بغیرممکن نہیںلہٰذا عوام مکمل احتیاتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود اوراپنے ساتھ دوسروں کو بھی اس وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنابھرپورکرداراداکریں اور صفائی نصف ایمان پر عمل پیرا ہوکراورحفاظتی اقدامات کرتے ہوئے اس وائرس کو دور بھگائیں اور اس قومی ذمے داری کی ادائیگی میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ملک فیاض اعوان نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ شب برائت کے موقع پر پاکستان کی سلامتی اور خصوصا کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے خصوصی طورپردعائیں کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں