سندھ کی ترقی کے دعویدار حکمران صوبے کی عوام کو بھوک سے مار رہے ہیں ،جمال صدیقی

کراچی کے شہری پانی کو بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور سندھ حکومت شہریوں کو ہاتھ دہونے کے مشورے دے رہی،ترجمان پی ٹی آئی کراچی

ہفتہ 6 جون 2020 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ صوبے میں بڑھتے ہوئے خودکشی کے واقعات افسوسناک ہیں سندھ حکومت کے سیاسی لاک ڈان میں لوگوں کے کاروبار تباہ ہوچکے ہیں سندھ حکومت کو لاک ڈان سے پہلے عوام کے لیے پالیسیاں مرتب کرنی چاہیے تھی مگر افسوس سندھ حکومت بھاشن نوٹیفکیشن کے علاوہ کچھ نہیں کرسکی پاکستان تحریک انصاف کراچی کے مرکز انصاف ہاوس سے جاری کردہ بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی ترقی کے دعویدار حکمران صوبے کی عوام کو آج بھوک سے مار رہے ہیں صوبے میں لوگوں کے پاس علاج تعلیم سے لیکر کسی قسم کی بھی سہولت موجود نہیں ہے اربوں روپے کاغذوں میں خرچ کردیے گئے ہیں لیکن عملی طور پر کوئی کام نظر نہیں آرہا ہے ایک طرف حکومت شہریوں کو ہاتھ دہونے کے مشورے دے رہی ہے تو دوسری جانب پانی کی مصنوعی قلت جاری ہے شہری پینے کے پانی کے لیے پریشان ہیں وہ ہاتھ کہاں سے دھوئیں گے ایسی صورتحال میں سندھ حکومت کے پاس کوئی جامع پلان نہیں ہے سندھ حکومت کے وزرا روز ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹ بولتے ہیں جس سے عوام میں خوف پھیل رہا ہے وفاقی حکومت کراچی کی نمائندگی کرتے ہوئے کراچی کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں