کام میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، قانون کیمطابق ملیریا اسٹاف اپنی ڈیوٹیاں انجام دیں، سیدذوالفقارشاہ

کے ایم سی انتظامیہ دواؤں اور ضروری سامان کا بندوبست کرکے ملیریا، ڈینگی کو پھیلاؤ سے بچائے، ملیریا اسٹاف سے سجن یونین کے صدر کی بات چیت

اتوار 20 ستمبر 2020 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ فرائض منصبی کی ادائیگی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ قانون کے مطابق ملیریا اسٹاف نالوں کی ڈی گراسنگ اور چینلائزیشن کی ڈیوٹیوں کو انجام دیں تاکہ ملیریا اور ڈینگی کے مچھروں کے لاروا کی افزائش کو روک کر ملیریا یا ڈینگی سے بچایا جاسکے۔

اس سلسلے میں کے ایم سی انتظامیہ سے دواؤں کی فراہمی اور ضروری سامان کا انتظام کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملیریا اسٹاف کے نمائندہ وفد اور ملیریا انسپکٹرز سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ملیریا سے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 46 ہزار افراد متاثر ہوئے جبکہ اس سال جنوری سے لے کر ابھی تک 35 ہزار 200 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور گزشتہ برس ڈینگی سیکراچی میں 43 اور پورے صوبے میں 46 ہلاکتیں ہوئیں اور ڈینگی کے 16 ہزار 925 کیسز رپورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

لہٰذا فوری طور پر فیومگیشن اسپرے، نالوں میں کالے تیل اور دوا فنتھیان کا چھڑکاؤ کا بندوبست کیا جائے۔ نالوں میں ڈی گراسنگ، چینلائزیشن کیلئے گم بوٹ، ٹیکم، پھوہاڑا، بیلچہ، دنداری کا بندوبست کیا جائے۔ ہنگامی بنیادوں پر انسداد ڈینگی و ملیریا مہم چلانے کیلئے عملے کو متحرک کیا جائے۔ ملیریا اسٹاف سے اُن کی قانونی ڈیوٹیاں لی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں