حکومت سندھ کا اپنے اعلان کردہ کراچی پیکیج پر عملدرآمد کا آغاز

کراچی نیبرہوڈ امپروومنٹ پروگرام کے تحت ملیر سعودآباد چورنگی تا تھڈو نالہ تک سڑک کی تعمیر شروع ہوگیا

پیر 21 ستمبر 2020 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) سندھ حکومت کا کراچی کے شہریوں کے لئے اہم اقدام، حکومت سندھ نے اپنے اعلان کردہ کراچی پیکج پر عملدرآمد کا آغاز کردیا، کراچی نیبرہوڈ امپروومنٹ پروگرام کے تحت ملیر سعودآباد چورنگی تا تھڈو نالہ تک سڑک کی تعمیر شروع کردی گئی ہے جو کراچی پیکج کا حصہ تھی اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت و مشیر برائے وزیراعلی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ٹوئیٹ کیا ہے اور اس منصوبے کی تفصیلات شیئر کی ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سعودآباد چورنگی تا تھڈو نالہ تک معیاری شاہراہ تعمیر کی جارہی ہے اس شاہراہ پر ملیر کھوکھرا پار کے مقام پر قائم برج کی مرمت اور اسے دو رویہ کیا جارہا ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ یہ منصوبہ سندھ حکومت کے ایک اعشاریہ ایک کھرب روپے کے کراچی پیکج کا حصہ تھا جسے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائیگا سندھ حکومت نے شہریوں سے کئے گئے اپنے وعدے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ اس شاہراہ کو پبلک کے لئے آئندہ ماہ کے آخر یعنی اکتیس اکتوبر دو ہزار بیس تک کھول دیا جائیگا بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم صوبے کی عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں پیپلزپارٹی اپنے منشور عوام کی خدمت کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

شہر کی بہتری اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے دیگر منصوبے بھی بروقت مکمل کیے جائینگے۔ ہم پر تنقید کرنے والے دیکھ لیں کہ کس طرح پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت اپنے وعدوں کی تکمیل کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں