جوبلی لائف انشورنس نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2020 میں بہترین سوشل میڈیا مہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا

پیر 21 ستمبر 2020 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) جوبلی لائف انشورنس کی منفرد ڈیجیٹل پہچان نے ملک بھر کے برانڈنگ ماہرین کو حیران کرکے رکھ دیا ہے۔ اس حوالے سے آرٹس کونسل کراچی میں حال ہی میں پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2020 کی تقریب منعقد ہوئی جس میں جوبلی لائف انشورنس نے بیسٹ سوشل میڈیا کیمپین (فیس بک) فار کرکٹ (Best Social Media Campaign (Facebook) for Cricket) ایوارڈ جیت لیا ہے۔

یہ جوبلی لائف کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے ، یہ پاکستان میں نجی شعبے کا سب سے بڑا انشورنس ادارہ ہے اور اس اعزاز کے حصول سے اسے اپنے برانڈ کا بیانیہ منفرد انداز پروان چڑھانے اور اسے آگے بڑھانے کے لئے اسکی مارکیٹنگ کی جدت انگیز حکمت عملی ، بھرپور محنت اور اشتراکی طریقہ کار کی تصدیق ہوتی ہے۔ پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز سال 2017 سے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی بہترین مہمات اور صلاحیتوں کا اعتراف کررہا ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال اسکی جیوری مقامی اور بین الاقوامی کاروباری اداروں کے مارکیٹنگ، برانڈنگ اور کارپوریٹ کمیونکیشن کے صف اول کے ماہرین پر مشتمل تھا۔ اس کے ساتھ ہی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر معروف افراد پر مشتمل ایک مشاورتی پینل بھی موجود تھا۔ جوبلی لائف انشورنس کے ایم ڈی اور سی ای او جاوید احمد نے کہا، "ہم انڈسٹری کے ماہر ترین افراد سے اس قابل ذکر اعزاز کے حصول پر انتہائی پرجوش ہیں۔

اپنے قیام کے ساتھ ہی ہم نے جدت انگیز اور جذبہ سے بھرپور برانڈ تخلیق کرنے کا آغاز کیا اور پاکستان میں انشورنس سیکٹر کے منفرد انداز سے پھیلاؤ سے ہمارے تزویراتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ رواں سال اپنی کرکٹ مہم کے ساتھ ہم پرامید تھے کہ ہم نے کچھ غیرمعمولی کام کیا اور اس کامیابی کے حصول سے ہمارا فخر مزید مستحکم ہوا ہے۔ میں جوبلی لائف کی پوری ٹیم اور اس مہم کی تیاری میں شامل ہر شخص بالخصوص اپنی پارٹنر پرسٹیج کمیونکیشنز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔"

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں