کراچی، لیاقت آباد میں نوجوان نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی

منگل 20 اکتوبر 2020 23:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) لیاقت آباد میں نوجوان نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے لیاقت آباد سی ایریا میں قبرستان والی گلی میں قائم گھر کے اندر سے پیر اور منگل کی درمیانی شب پھندا لگی نوجوان کی لاش ملی جسے فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، متوفی کی شناخت 34سالہ فیضان ولد اسلم کے نام سے کی گئی ، پولیس حکام کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور اس کے گھر والے اس کی عادت چھڑانے کی کوشش کررہے تھے ، اس دوران اس نے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں