انسانی ہمدردی کی بنا پر شادی ہال نہ مسمار کیے جائیں،امیرجماعت اسلامی کراچی

پیر 26 اکتوبر 2020 23:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنا پر شادی ہال نہ مسمار کیے جائیں،پہلے ہی کرونا وائرس کی وبا میں 6ماہ سے شادی ہال بند رہے جس کے باعث شادی ہال کے مالکان کو کافی مالی نقصان کا سامنا کرناپڑا،ہم سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شادی ہال مسمار کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے،شادی ہال سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے،پہلے ہی کراچی کے شہری مہنگائی اور بے روزگاری میں مبتلا ہیں اگر شادی ہال مسمار کردیے گئے تو مزید بے روزگاری میں اضافہ ہوگا،یہ ہال قبضے کی زمین پر نہیں،دیکھ لیا جائے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط استعمال تو نہیں کیاجارہا،شادی ہال کے مالکان کو قانونی تقاضے پورے کرنے کا موقع دیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں کراچی میرج ہال ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس احمد کی قیادت میں ملاقات کے موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسکریٹری کراچی عبدا لوہاب، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔وفد میں منیجنگ کمیٹی کے ممبر سلمان ناصر،محمد ہارون،نعمان و دیگر بھی موجود تھے۔وفد نے بتایا کہ کورنگی کراسنگ سے ناصر جمپ تک قائم 20سال سے قائم شدہ شادی ہال کو مسمار کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں حالانکہ شادی ہال کے مالکان کے پاس مالکان حقوق موجود ہیں اور دوسال قبل مالکانہ حقوق کی تجدید بھی کروائی تھی،کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پہلے ہی شادی ہال 6ماہ سے بند تھے اب اگر شادی ہال مسمار کردیے جائیں گے تو ہزاروں افراد بے روزگار ہوجائیں گے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں