جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈووکیٹ کی ذمہ داریوں میں اضافہ

ہیومن رائٹس کمیشن سندھ کی خصوسی کمیٹی برائے ہیومن رائٹس کا رکن مقررکرنے کے نوٹیفکیشن کا اجراء

اتوار 29 نومبر 2020 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈووکیٹ کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

وہ پہلے ہی وومن کمیشن سندھ کے رکن، کراچی پبلک ٹرانسپورٹ کمیٹی کے رکن، جسٹس آف پیس حکومت سندھ، فائر پروٹیکشن کمیٹی کے رکن، ایف پی سی سی آئی کی لیگل کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں اب سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرپرسن جسٹس (ر)، سیدہ ماجدہ رضوی نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے انہیں سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کی خصوسی کمیٹی برائے انسانی حقوق کا رکن نامزد کردیا ہے۔

ان کی ذمہ داریوں میں مزید اجافے پر انہیں جسٹس ہیلپ لائن اور سول سوسائٹء کے اراکین سلیم مائیکل ایڈووکیٹ، جسٹس (ر) شہاب سرکی، سید ذوالفقار شاہ، رائو ناصر علی جہانگیر، حارث امین بھٹی، امان خان، اعجاز ولی، میجر (ر) عمران، نور حسین اعوان اور دیگر نے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ وہ خدفمت کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری و ساری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں