سیپا نے آلودگی پھیلانے پر پولٹری فارم بند کرادیا

جمعرات 3 دسمبر 2020 20:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) حکومت سندھ کے ترجمان اور وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے قانون، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایات پر ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ(سیپا) کی مانیٹرنگ ٹیم نے ضلع ملیر میں واقع پولٹری فارم کو مرغیوں کی نشونما کے دوران ماحولیاتی تقاضے پورے نہ کرنے پر سیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سیپا ضلع ملیر کی ٹیم نے اپنی معمول کی ماحولیاتی نگرانی کے دوران پتہ چلایا کہ ضلع ملیر کے مراد میمن گوٹھ میں ایم کے پولٹری کے نام سے کام کرنے والا مرغبانی کا مرکز چوزوں کی نگہداشتی اور نشونما کی سرگرمیوں کے دوران نہ مرغیوں کے فضلے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگار ہا تھا اور نہ ہی وہاں مرغیوں کی غذا کی باقیات کے مناسب انتظام کا کوئی بندوبست وجود تھا جس کی وجہ سے علاقے میں گندگی کے علاوہ چار سو ناقابل برداشت بو پھیل رہی تھی جس میں مکینوں کے لیے سانس تک لینا دشوار ہوتا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

ضلع ملیر کی ٹیم نے اپنے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر منیر عباسی کی سربراہی میں فوری ایکشن لیتے ہوئے سندھ کے قانون برائے تحفظ ماحول 2014کی دفعہ اکیس کی ذیلی دفعہ دو کے تحت مقامی پولیس کی مدد سے مذکورہ پولٹری فارم سیل کردیا۔ واضح رہے کہ سندھ کے قانون برائے تحفظ ماحول 2014کی دفعہ دو کی ذیلی دفعہ چالیس کے مطابق ہر وہ پیداواری سرگرمی جو کسی بھی قسم کی آلودگی بشمول فضلے اور نا قابل برداشت بدبو کے پھیلا کا سبب بنے اور پھیلا منع کرنے کے باوجود جاری رہے تو ایسی سرگرمی کو سیپا کا مجاز افسر بند کراسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں