کراچی ، مختلف علاقوں سے نوازئید بچے سمیت 5افراد کی لاشیں برآمد

پیر 18 جنوری 2021 23:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2021ء) شہرکے مختلف علاقوں سے نوازئید بچے سمیت 5افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ رشید آباد کے قریب کچرا کنڈ ی سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی جیسے پولیس نے موقع پر پہنچ کر رضاکاروں کی مددسے سول اسپتال منتقل کیا ، جہاں پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد نوزائیدہ بچے کی لاش سرد خانے منتقل کردی۔

(جاری ہے)

بلدیہ کے علاقے پاور ہاؤس کے قریب گھرسے ایک شخص کی لاش ملی جیسے پولیس نے موقع پر پہنچ کر موقع معائنے کے بعد لاش کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 58سالہ اللہ رکھ ولد عارف کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا فوری طورپر وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی۔گذری کے علاقے خیابان بدرڈیفنس فیز فائیو سے ایک شخص کی لاش ملی جیسے پولیس نے جناح اسپتال منتقل کی جہاں متوفی کی شناخت 62سالہ عبدالرشید کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق فوری طورپر وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی۔

گلشن معمار کے علاقے عثمان شاہ درگاہ کے قریب سے 40سالہ ر ضوان کی لاش ملی جیسے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ملیر ہالٹ کے قریب 65سالہ انور کی لاش ملی جیسے پولیس نے جناح اسپتال منتقل کی ، جبکہ فوری طور پر وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی ہی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں