ملیر میں صحت کے نظام کو بہتر بنائیں گے، جان شیر جونیجو

جمعرات 21 جنوری 2021 18:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حلقہ پی ایس 88پر نامزد امیدوار جانشیر جونیجو نے پی ایس 88 کے علاقے ٹاؤن شپ، پی آئی اے سوسائٹی کا دورہ کیا انتخابی مہم کے سلسلے میں جانشیر جونیجو نے مختلف علاقائی تنظیموں سے ملاقات کی ملاقات میں علاقے کی عوام سے بلدیاتی مسائل سمیت دیگر امور پر گفتگو کی اس موقع پر جانشیر جونیجو نے کہا کہ پی ایس 88 کراچی کا پسماندہ علاقہ ہے ڈسٹرکٹ ملیر کی ترقی کے لیے پیپلرزپارٹی نے کبھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا پی پی نے ملیر میں بلدیاتی مسائل کے انبار لگادیے ملیر کے عوام کو پی پی کے ظلم و ستم سے آزاد کروائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم جماعتیں فارن فنڈنگ کیس سے متعلق پروپگینڈا بنارہی ہے پی ڈی ایم اپنی کوششوں میں بری طرح ناکام ہوں گی پی ڈی ایم فارن فنڈنگ سے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی پاکستان کے عوام باشعور ہیں پی ڈی ایم کی اتحادی پیپلرزپارٹی کے چئیرمین نیامریکی کمپنی پی پی ایس پی کے پارٹنر امریکی شہری مارک سیگل سے امداد لی مولانا فضل الرحمٰن نے لیبیا سے فنڈز لیے انہوں نے کہا کہ مسترد ٹولے نے پاکستان کی فلاح و بہبود پر کام کرنے کے بجائے اپنی جائیدادیں بنائیں عمران خان کو پاکستانی قوم کا مکمل اعتماد حاصل ہیعمران خان قوم کے اصل ہیرو ہیں عوام جانتے ہیں عمران خان اس ملک سے کبھی غداری نہیں کرسکتے وزیراعظم کا وژن صاف و شفاف اور پاکستان میں مدینہ کی ریاست کو فروغ دینا ہے وزیر اعظم کے اس وژن کو آگے لیکر جائیں گے اور ملیر پی ایس 88 کے عوام کو تنھا نہیں چھوڑیں گے ملیر کو پی پی سے جلد چھٹکارہ دلائیں گے اور انتخابات میں پی پی کو بتادیں گے کہ ملیر کے عوام نے ملک دشمن کا نظریہ مسترد کردیا ہے ملیر میں جلد تبدیلی کی ہوا چلے گی ملیر انتخابات میں جیت تحریک انصاف کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں