سندھ: شہروں میں کورونا کا پھیلا بڑھنے لگا، ماہرین کا ایس او پیز پر عملدرآمد پر زور

کورونا وائرس میں تبدیلیاں آرہی ہیں اور اس کے ساتھ اموات کی شرح بھی بڑھ رہی ہے، طبی ماہرین

جمعرات 21 جنوری 2021 23:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے شہروں میں کورونا کا پھیلا ئوبڑھ رہا ہے، جبکہ ایس او پیز پر عمل درآمد بھی نظر نہیں آرہا۔رواں ماہ کے ابتدائی 20 دن میں سندھ میں وائرس کی اوسط شرح 15.76 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صوبے میں کورونا وائرس سے 248 اموات ہوئیں ہیں جن میں سے 95 فیصد افراد کا تعلق کراچی سے تھا۔مرنے والوں میں 90 افراد گھروں میں کورونا سے ہلاک ہوئے۔اسی طرح گذشتہ 24 گھنٹے میں کراچی اور حیدر آباد میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 17 فیصد سے زائد رہی۔ادھر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں تبدیلیاں آرہی ہیں اور اس کے ساتھ اموات کی شرح بھی بڑھ رہی ہے۔انھوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ لازمی ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں