کراچی ،پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کرکٹ میچ کی سیکورٹی سے متعلق ریہرسل اور مذہبی جماعت کی جانب سے منعقدہ ریلی کے باعث شہر میں بد ترین ٹریفک جام ہوگیا

جمعرات 21 جنوری 2021 23:49

xکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کرکٹ میچ کی سیکورٹی سے متعلق ریہرسل اور شہر میں مذہبی جماعت کی جانب سے منعقدہ ریلی کے باعث شہر میں بد ترین ٹریفک جام ہوگیا، انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک روٹس کی پلاننگ دھری کی دھیر رہ گئی۔ ہزاروں شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ کے حوالے سے سیکورٹی ریہرسل کا انعقاد گزشتہ روز ہوا جبکہ اس موقع پر نیو ٹاؤن، حسن اسکوائر، کارساز اورگلشن جمال سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والے تمام راستے مکمل طور پر بند کردیئے گئے، نیشنل اسٹیڈیم جانے والے راستوں پر بندش کے باعث راشد منہاس روڈ، یونیورسٹی روڈ سمیت شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، ٹریفک پولیس کے مطابق جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم سے ڈالمیا، یونیورسٹی روڈ سے شاہ سلیمان روڈ اور آغا خان اسپتال جانے والے راستے 21 جنوری بروز جمعرات سے 30 جنوری شام ساڑھے 6 بجے تک بند رہیں گے لہذا شہری آمد ورفت کیلئے متبادل راستے استعمال کریں، واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی کے تاریخی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسری جانب شہر میں مذہبی جماعت کی جانب سے مزار قائد پر ہونے والے مارچ کے لیے شہر بھر کی اہم شاہراہوں پر ریلیوں کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا شہری کسی طرح سے متبادل روٹس کی جانب جاتے تو وہاں بھی انہیں روڈ بند ہونے کے باعث شدید پرشانی کا سامنا کرنا پڑا، ٹریفک پولیس کی جانب سے دعوے کے گئے تھے کہ شہریوں کے لیے ٹریفک پلان تیار کرلیا گیا ہے لیکن روڈ کو بند کیے جانے کے حوالے سے شہریوں کو کوئی پیشگی اطلاع بھی نہیں دی گئی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں