حضرت علی ؓ کی سیرت تمام عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

آمت مسلمہ کو درپیش تمام عصری مسائل کا حل آپ کی تعلیمات پرعمل پیراہونے میںہی مضمرہے،ثروت اعجاز قادری

ہفتہ 27 فروری 2021 22:10

کراچی ،خانپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ امیرالمومنین سیدنا حضرت مولا علی ؓ کی سیرت تمام عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔حضرت علی کے پیغام اورفکرپرعمل پیراہونے کی اشدضرورت ہے۔آپکے فرامین علم وعرفان کاسمندراورمسلم اُمہ کیلئے اثاثہ ہیں۔نبی پاک ؐ نے فرمایا ’’ میں شہر علم ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے‘‘ جس نے شہر علم میں آنا ہے تو اسی دروازے سے آنا ہوگا ۔

حضرت مولا علیؒ محبت صراطِ مستقیم اور آپکا بغض نارِِ جھیم ہے۔آپ کا راستہ جدوجہد ، استقامت ،علم ومعرفت اور جہاد کا راستہ ہے۔معاشرے سے فاسد نظریات کے خاتمے کیلئے مر تضوی افکار کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے خانپور ضلع رحیم یار خان میں منعقد محفل نعت بسلسلہ یوم علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر دیوان احمد مسعود چشتی،سجادہ نشین پاک پتن شریف صوفی بہالدین ،مفتی مظہر مختار درانی ،محفل شیخ مھمد طارق اور ممتاز ثناء خواں عبدالرئوف روفی ،ڈاکتر عمران مصطفی کھوکھر ودیگر موجود تھے ، ثروت اعجاز قادری کاکہناتھاکہ حضرت علی المرتضیٰؓ جرأت و بہادری کے پیکر تھے آپؓ نے جرأت و بہادری کی وہ تاریخ رقم کی جس کی نظیر تاریخ میں ملنا مشکل ہے۔

(جاری ہے)

اسلام کی سربلندی اور اشاعت کیلئے آپکی گراں قدرخدمات ہماراسرمایہ ٴ افتخارہیں۔آپکی مبارک زندگی کل اُمت مسلمہ اورمثالی طرزحکومت دنیابھرکے حکمرانوں کیلئے بہترین نمونہ ہے۔یوم علیؓ کے موقع پر ہمیں اپناجائزہ لینے ،ْمحاسبہ کرنے اورعمل کوکردارکو بہتربنانے کاعہدصمیم کرناچاہیے۔اُمت مسلمہ کو درپیش تمام عصری مسائل کا حل آپ کی تعلیمات پرعمل پیراہونے میںہی مضمرہے۔ہمیں متحدہوکرملک دشمن عناصرکی سازشوں کا ڈٹ کامقابلہ کرناچاہیے اورملک میں امن واستحکام کیلئے اپنا بھرپورکرداراداکرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں