کراچی، شہری کے دروازے کو توڑ کرگھرمیں داخل ہونے پر پولیس اہلکار معطل

منگل 22 جون 2021 00:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) قیوم آباد میں شہری کے دروازے کو توڑ کرگھرمیں داخل ہونے پر پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق 18 جون 2021 کو مددگار 15 پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کی اطلاع موصول ہونے پر15 مددگار کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معاملہ سنبھالنے کی کوشش کی، اس دوران نامعلوم شخص نے پولیس کانسٹیبل عماد اکبر کی سرکاری پستول کی میگزین بمعہ گولیاں چھین لیا،15 مددگار کی جانب سے علاقہ پولیس تھانہ ڈیفنس سے اضافی نفری طلب کی گئی،تھانہ ڈیفنس کی نفری کے پہنچنے پر مددگار 15 میں تعینات اہلکار عماد اکبر شہری عبدالمالک کے گھر کے دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوا اور تین افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کیا،پولیس اہلکار کی دروازہ توڑنے کے واقعے کی مکمل محکمانہ انکوائری کرائی گئی،انکوائری کرنے پر پولیس کانسٹیبل عماد اکبر کا غیر قانونی طور پر شہری کے گھر میں دروازہ توڑ کر داخل ہونا ثابت ہوا، نیز مذکورہ اہلکار سرکاری اسلحے کو انتہائی غفلت اور غیر پیشہ ورانہ انداز میں استعمال کا مرتکب پایا گیا،پولیس کانسٹیبل عماد اکبر کو معطل کر دیا گیا ہے، انکوائری میں قصوروار ثابت ہونے پر پولیس اہلکار کیخلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لانے کی سفارش کی گئی ہے، پولیس عوام کے تحفظ کی امین ہے، قانون کی پاسداری نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں