کراچی ، برقعہ پہن کر سسرال میں ڈکیتی کرنیوالے داماد کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر دھوڈالا

بدھ 23 جون 2021 00:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) سعید آباد میں برقعہ پہن کر سسرال میں ڈکیتی کرنیوالے داماد اور اسکے مسلح ساتھی کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر تشددکا نشانا بناڈالا،جبکہ نصرت بھٹو کالونی میں شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعید آباد کے علاقے سیکٹر 4D سعید آباد میں دو مسلح ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر طلائی زیورات و قیمتی سامان لوٹا،ملزمان میں سے ایک ملزم نے برقہ پہنا ہوا تھا جبکہ ایک کے پاس پستول اور دوسرے کے پاس خنجر تھا علاقہ مکینوں نے ملزما ن رضوان ولد عبدالرشید اور ساجد ولد عبدالقادر کو پکڑ کر تشدد کا نشانا بنا کر پولیس کے حوالے کردیا کیا ملزمان کے قبضہ سے لوٹا گیا سونا، موبائل، آرٹیفیشل زیورات، ایک عدد پستول اور ایک خنجر برآمد ہواملزم رضوان مدعی محمد زوہیب کا بہنوئی ہے جوکہ برقہ پہن کر اپنے ساتھی کے ہمراہ گھر میں داخل ہواتھا،علاوہ ازیں شارع نورجہاں کے علاقے نصرت بھٹو کالونی ایف 11 بس اسٹاپ کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانابناڈالا،اطلاع ملنے پر مددگار 15 نے موقع پر پہنچ کر ڈاکو کو تحویل میں لے لیا،جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں