خانگڑھ میں سیاسی یتیم عوام کے لئے نہیں بلکہ اپنی بقا کے لئے اکٹھے ہوئے، ان کو فقط اپنے ذاتی مفادات عزیز ہیں، جام اکرام اللہ دھاریجو

پیپلز پارٹی آنے والے بلدیاتی انتخابات میں عوام کی طاقت سے اس اتحاد کا جی ڈی اے جیسا حشر کرے گی ، صوبائی وزیر صنعت وتجارت

اتوار 25 جولائی 2021 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) صنعت، تجارت، کوآپریٹو و محکمہ انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن سندہ کے صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے خانگڑہ میں مائینس پیپلز پارٹی اتحاد اجلاس کے بارے میں اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اجلاس میں اکٹھے ہونے والوں کی اکثریت عوام کی جانب سے مسترد کیے ہوئے سیاسی یتیموں کی ہے، اس اتحاد کا آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے ایسا حشر کرے گی جیسا ماضی میں جی ڈی اے الائنس کا کیا تھا۔

جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ اس اجلاس میں شامل ہونے والوں کی اکثریت ان لوگوں کی ہے جو عوام کو اپنا زرخرید غلام سمجھتے ہیں اور ان کو غلاموں کی طرح ووٹ ڈالنے کی ہدایت دیتے ہیں۔ ان کو یہ اچھی طرح ذہن نشین کرنا چاہیے کے اب عوام باشعور ہوچکی ہے اور ان کو یہ شعور پیپلز پارٹی کے منشور نے دیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ مذکورہ اجلاس میں شامل لوگوں کی اکثریت نے ماضی میں ڈکٹیٹروں کے کندھوں پر سوار ہوکر اقتدار حاصل کیا تھا اور مختلف پارٹیوں میں سیاسی قلابازیاں دیتے رہے ہیں سندھ کی عوام اب ان لوگوں سے یے پوچھ رہی ہے کہ انہوں نے اپنے اس اقتدار اور وزارتوں کے دورانیہ میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کیا کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی طاقت پر ہی اقتدار میں آئی ہے اور انشااللہ آنے والے انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی مخالفین کو عبرتناک شکست نصیب ہوگی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں