اصحاب رسول ہمارے لئے مشعل راہ اور نجات و بقاء کا راستہ ہیں، سربراہ پاکستان سنی تحریک

حکومت تمام صحابہ کرام کے ایام سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے، ثروت اعجاز قادری

جمعرات 29 جولائی 2021 22:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اصحاب رسول ہمارے لئے مشعل راہ اور نجات و بقاء کا راستہ ہیں، حکومت تمام صحابہ کرام کے ایام سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے، صحابہ کی تعلیمات مسلمانوں کے لئے بہترین نمونہ حیات ہیں، امیر المومنین سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ و دیگر اصحاب رسول کے احوال زندگی سرکاری تعلیمی نصاب میں شامل کی جائیں ، حضرت عثمان غنی نے ہمیشہ اہل اسلام کی اپنے مال و دولت سے مسلمانوں کی مدد کی اور اسکا عملی درس بھی دیا، آج مخیر مسلمانوں کواپنے حقدار اور کمزور مسلمانوں کی مدد کے لئے میدان میں آنا چاہئے ، عالم اسلام کو عالمی سطح پر اپنا مالیاتی نظام سود سے پاک بینکاری نظام رائج کرنا چاہئے، صحابہ اکرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے تجارتی ثقافتی علمی معاشی نظام رائج کرنا چاہئے، عالمی برادری کو بغیر سود بینکاری بلاسود قرض اور قرض حسنہ کی حقیقی اسلامی انسانی تعلیمات کو عام کرنا چاہئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سیدنا عثما ن غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم شہادت پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ارکان رابطہ کمیٹی آفتاب قادری، محمد طیب قادری موجود تھے جبکہ پروگرام کے اختتام پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا ، انہوں کا کہنا تھا کہ یورپی یونین امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر یہود و ہنود اسلام سے خوفزدہ ہونے کی بجائے اسلام کی حقیقی تعلیمات پر توجہ دیں تاکہ دنیا میں امن و محبت رواداری اخوت بھائی چارگی اور درگزر فروغ پائے، امریکہ سمیت دیگر عالمی طاقتوں کا یاد رکھنا چاہئے کہ اسلام امن و محبت کا دین ہے جس نے ہمیشہ فلاح انسانیت کا درس دیا ہے جو قوتیں اسلام کو طاقت اور سازش کے ذریعہ سے دبانا چاہتے ہیں وہ اس بات کو بھول جائیں اسلام ہمیشہ کے لئے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں