لاک ڈائون کے فیصلے سے لاکھوں افراد تنخواہوں سے محروم ہوجائیں گے، ادریس میمن

سندھ گورنمنٹ نے لاک ڈاون کا فیصلہ کر ہی لیا ہے تو اس پر 8 اگست سے عمل کرے

جمعہ 30 جولائی 2021 23:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) سابق نائب صدر کراچی چیمبر ادریس میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے لاک ڈائون کے فیصلے سے لاکھوں افراد کو تنخواہیں نہیں ملیں گی۔ تنخواہوں کی ادائیگی یکم سے 8 تاریخ تک وصولیوں کے ساتھ ساتھ ہوتی ہے۔ سندھ گورنمنٹ نے لاک ڈاون کا فیصلہ کر ہی لیا ہے تو اس پر 8 اگست سے عمل کرے۔

(جاری ہے)

بصورت دیگر ملازمت پیشہ لوگوں کے گھروں میں فوری راشن پہچانے کا انتظام کرے۔ دکانداروں کو ہر قسم کے ٹیکس میں ریلیف دے کر ان کی دادرسی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ گوداموں کے بندش اور سامان کی ترسیل رک جانے سے ملک میں کئی مصنوعات کا بحران پیدا ہوگا۔ سندھ گورنمنٹ سے التجا ہے کہ خدارا فیصلے میں ردوبدل کر کے ملک اور قوم کو بحرانی کیفیت محفوظ رکھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں