لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق شہری طارق پرویز کی بازیابی کے لیے والدہ نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

ہفتہ 31 جولائی 2021 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق شہری طارق پرویز کی بازیابی کے لیے والدہ نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

دائر درخواست میں راحیلہ خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ 29 جولائی کو قانون نافذ کرنے والے ادارے گھر میں زبردستی گھسے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہکار طارق پرویز کو زبردستی ساتھ لے گئے۔ تھانہ بغدادی سمیت کوئی تعاون نہیں کر رہا۔ خدشہ ہے بیٹے کو جانی نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔ بیٹے کو بازیاب کرانے کی ہدایت دی جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں