کے ایم سی افسران و ملازمین اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں اور شہری خدمات کی ہرممکن بہتر ادائیگی کو یقینی بنائیں، مرتضیٰ وہاب

ادارے کی کارکردگی بہتر ہونے سے ملازمین کے مسائل بھی ازخود حل ہوں گے اور شہریوں کا اعتماد بحال ہوگا

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) ایڈمنسٹریٹر کراچی، ترجمان حکومت سندھ و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی افسران و ملازمین اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں اور شہری خدمات کی ہرممکن بہتر ادائیگی کو یقینی بنائیں، ادارے کی کارکردگی بہتر ہونے سے ملازمین کے مسائل بھی ازخود حل ہوں گے اور شہریوں کا اعتماد بحال ہوگا، یہ بات انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں میونسپل ورکرزٹریڈ یونین الائنس کے عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر کہی، اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی افضل زیدی، میونسپل ورکرزٹریڈ یونین الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ، کنوینئر کے ایم سی ریٹائرڈ ایمپلائز کمیٹی ڈاکٹر سعید اختر، امیر حیدر، سردار یوسف، اشرف اعوان، جاوید بلوچ، حبیب الرحمن اعوان، غلام حسین شاہ، زبیر مراد، شاہد قادری، کیپٹن شبیر جدون، الیاس جدون، سردار یونس اور دیگر ممبران بھی موجود تھے، اجلاس کے دوران میونسپل ورکرز ٹریڈ یونین الائنس کی طرف سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں اور ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کی درخواست کی گئی جن میں ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے ملازمین کو پینشن، گریجویٹی کی ادائیگی، اپ گریڈیشن، ٹائم اسکیل کے زیر التوائ کیسز، 2019-20ئ میں اضافہ کردہ پینشن کے واجبات، تنخواہوں میں اضافہ اور واجبات کی ادائیگی، محکمہ فائر بریگیڈ میں خالی اسامیوں پر بھرتی، 30 ماہ کے اوور ٹائم کے واجبات کی ادائیگی، مشینری پول، انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈرائیورز کے ٹرانسفر اور تنخواہ کا مسئلہ، ملازمین کے میڈیکل کا مسئلہ اور فوتگی کوٹے پر بھرتی، کے ایم سی کوارٹرز کی مرمت اور دیکھ بھال اور ڈی ایم سیز کے ملازمین کی الاٹمنٹ کی بندش، خستہ حال عمارتوں کی فوری مرمت، 2018ئ میں مستقل ہونے والے ملازمین، ای کنٹریکٹ سروس کی مستقلی، اوور ایج ملازمین کی جوائننگ، کے ایم سی کے مختلف محکموں میں زیر استعمال گاڑیوں کی مرمت اور تمام محکموں کی آمدنی، ریکوریز بڑھانے کے لئے اصلاحات لانے کے مسائل شامل تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے انہیں یقین دلایا کہ ان تمام مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور ہر ممکن کوشش ہوگی کہ ان مسائل کو جلد از جلد حل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں