ٹیکس نیٹ وسیع اور اصلاحات کیلئے تاجروں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، کاشف صابرانی

کراچی اسٹیٹ ایجنٹ اور آل تاجر سندھ اتحاد کا مشترکہ اجلاس ۔ٹیکسز کے مسائل پر تبادلہ خیال

اتوار 26 ستمبر 2021 18:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) نئے ٹیکس آرڈیننس اور ایف بی آر کی جانب سے کاروباری افراد کو حراساں کرنے کیخلاف کراچی اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن اور آل سندھ تاجر اتحا د کا مشترکہ اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا جس میں فیڈرل بورڈ آف رونیو کے صوابدیدی اختیارات میں اضافے ٹیکس آرڈیننس ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں کے ای اے اے کے بانی وچیئرمین ندیم شیخ ،حاجی عبدالغفار قاضی ،اویس احمد ،دانیال عطاری ،مقصود احمد ،جہانزیب خان ،جمیل الرحمن اے ٹی ایس اے کے چیئرمین کاشف صابرانی ،سلیم راجپوت ،مقصود احمد،آفرین صدیقی ،محمد زکی ،محمد انور ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر ندیم شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے ٹیکس آرڈیننس کا فیصلہ واپس لیا جائے ایف بی آر کے صوابدیدی اختیارات میں اضافے سے کاروباری افراد کو حراساں کرنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں کاشف صابرانی نے خطاب کرتے ہوئے نئے ٹیکس صدارتی آرڈیننس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو وسیع اور اصلاحات کیلئے تاجر برادری کو اعتماد میں نہیں لیا گیا کراچی کے تاجر ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں انہیں سہولتوں کی فراہمی اور مسائل حل کرنے کے بجائے ایف بی آر کے افسران تنگ کررہے ہیں مشترکہ اجلاس میں ٹیکس آرڈیننس کیخلاف مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا گیا

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں