عشق مصطفیؐ کا تقاضہ ہے کہ سیرت مصطفیؐ پر عمل کرکے نظام مصطفی کے نفاذ کی جدوجہد تیز کی جائے، محمد حسین محنتی

پیر 18 اکتوبر 2021 22:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سیرت طیبہؐپوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، حضورا کرمؐ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ زندگی کے ہر دائرے میں نہ صرف اسوہ حسنہ پر مکمل عملدرآمد کیا جائے بلکہ وطن عزیز میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ کی جدوجہد کو بھی تیز کیا جائے، اسی میں ہی تمام انسانیت کے مسائل کا حل اور دنیا کا امن مضمر ہے۔

(جاری ہے)

12ربیع الاول کے حوالے سے جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں صوبائی امیر نے مزید کہا کہ دین سے دوری اور سیرت النبیؐ پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے آج امت مسلمہ مہنگائی،بیروزگاری،معیشت کی تباہی سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہے، آج کی بھٹکتی وسسکتی ہوئی انسانیت کو چین وسکون اور امن صرف مصطفویؐ نظام کے نفاذ کے ذریعے ہی مل سکتا ہے، آپؐ نے مدینہ کی مثالی ریاست قائم کرکے بھوک وافلاس، جہالت، بدامنی اور ناانصافی کا خاتمہ کرکے مثالی امن ،خوشحالی ،ترقی اور انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں