ملک میںعوامی احتجاج بڑھتاجارہاہے،نئے الیکشن کروائے جائیں،محمد سلیم عطاری

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اتنی مہنگائی کردی ہے کہ عوام کی چینخیںاوران دلوں سے بددعائیں نکل رہی ہیں ،روزانہ کی بنیادپر اشیائے خوردونوش ،پیٹرولیم مصنوعات ،بجلی اورگیس کی قیمتوں بڑھائی جارہی ہیںحکمران اپنی ناکامیوں کاساراملبہ یاتواپوزیشن پر ڈال دیتے ہیں یا پھر اس کو عالمی مسئلہ قراردیکر اپنی ذمہ داریوں سے بری الذمہ ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

حکمران ہوش کے ناخن لیں پاکستان کی عوام مہنگائی کے حوالے سے سراپااحتجاج ہیں یہ احتجاج بڑھتاجائے گا حکومت کو پھر عوام کو سنبھالنامشکل ہوجائے۔حکومت عوام کو سہولیات پہنچانے میں ناکام ہوچکی ہے وزیر اعظم اورپوری کابینہ مستعفی ہواورنئے ضمنی الیکشن کروائے جائیں۔محمدسلیم عطاری نے پرامن TLPکے مظاہرین پر طاقت کے استعما ل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اوراس کے نتیجے میں جانی نقصان پر افسوس کااظہارکیااورحکومت سے اپیل کی TLPکے رہنماؤں سے مذاکرات کا آغازکرے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں