qڈینگی نے سندھ میں ڈیرے جما لئے،24 گھنٹوں میں 62 کیسز رپورٹ

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:10

چ*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 62 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 62 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ تمام کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران حیدرا?باد میں 16 اور مٹیاری میں 9کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ تھر پارکر میں 3 اور میرپور خاص میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ماہ اکتوبر میں ڈینگی کے اب تک 1221کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ضلع شرقی 159،ضلع وسطی 148،ضلع کورنگی میں 138کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع جنوبی میں 81 ،ضلع غربی میں 63 اور ضلع ملیر میں 70 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ستمبر کے مہینے میں 603 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ رواں سال سندھ میں جنوری تا اگست تک ڈینگی کے 1365 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی کے باعث اب تک 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں