کراچی، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ضلع غربی ، کیماڑی ، اور ضلع ملیر کے ملازمین ڈرائیورز، ہیلپرزاور دیگر اسٹاف کے لئے ہیلتھ انشورنس کارڈ فراہم

اتوار 28 نومبر 2021 19:35

) کراچی (آن لائن)سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی چائینز کمپنی ہینگزوکے سی ای او مسٹر پینگ کی ہدایت پر ضلع غربی ، کیماڑی ، اور ضلع ملیر کے ملازمین ڈرائیورز، ہیلپرزاور دیگر اسٹاف کے لئے ہیلتھ انشورنس کارڈ فراہم کردئیے گئے ۔ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ زبیر احمد چنہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ بہت خوش آئندبات ہے کہ چائنیزکمپنی نے اپنے ملازمین کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے یہ اقدامات کئے ہیںکسی بھی ادارے کی ترقی اور کارکردگی کا انحصار ملازمین کی انتھک محنت پر ہے اور انکی صحت کا خیال انکا بنیادی حق ہے۔

انکے اس اقدام سے ملازمین میں اعتماد بڑھے گا۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر طارق نظامانی،ڈائریکٹر فرید مگسی، ڈائریکٹرغربی شیخ رفیق، ڈپٹی ڈائریکٹرارشد وارث، ڈپٹی ڈائریکٹر کیماڑی جمال شاہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوان علی عباسی، کسلٹنٹ ہینگزو کمپنی محمد خالد، پروجیکٹ ڈائریکٹرکامران نقوی،جی ایم ایڈمن شہباز عبداللہ، جی ایم دلنواز شاہ، جی ایم غربی کاشف و ملازمین موجود تھے۔

(جاری ہے)

ہیلتھ انشورنس کارڈ کی دیگر تفصیلات میںملازمین کے ہسپتال میں ایڈمٹ ہونے کی صورت میں ڈیڑھ لاکھ روپے تک ہیلتھ بینیفٹ دیا جائے گا، کسی حادثہ اور معذوری کی صورت میں پانچ لاکھ، انتقال کی صورت میں پانچ لاکھ اور اگر کسی ملازم کا ڈیوٹی کے دوران انتقال ہوتا ہے تو دس لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔چائینز کمپنی ہینگزوکے سی ای او کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے لئے دیگر سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں