افغان ریلیف فنڈاکانٹ کھولناممکن نہیں،اسٹیٹ بینک

حکومت افغان ریلیف فنڈ کیلئے عالمی امدادی اداروں کاپلیٹ فارم استعمال کرلے یا بینکوں کو درمیان سے نکال کرانفرادی سطح پرفنڈ قائم کردے، ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک

پیر 17 جنوری 2022 12:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے کہاہے کہ عالمی پابندیوں کے باعث بینکوں میں افغان ریلیف فنڈ اکائونٹ کھولنا ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عنایت حسین نے کہاکہ افغان ریلیف فنڈ اکائونٹ کھولنے کے دو قابل عمل آپشن ہیں، حکومت افغان ریلیف فنڈ کیلئے عالمی امدادی اداروں کاپلیٹ فارم استعمال کرلے یا بینکوں کو درمیان سے نکال کرحکومت انفرادی سطح پر ریلیف فنڈ قائم کردے۔

انہوں نے کہاکہ عالمی پابندیوں کے باعث ریلیف فنڈ کی امدادی رقوم کی بینکنگ چینلز سے افغانستان منتقلی چیلنج ہوگا اس لئے اس معاملے میں فنانس ڈویژن کو وزارت خارجہ و قانون سے مشاورت کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ حکومت نے افغان ریلیف فنڈ اکانٹ اکائونٹ کھولنے کا سرکلرجاری کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کو خط لکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں