آئی جی سندھ نے بھولو خانزادہ قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی جی کو ہدایت جاری کردیں

بدھ 26 جنوری 2022 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) آئی جی سندھ نے تھانہ اے سیکشن کے ڈسٹرکٹ ٹنڈوالہ یار کی حدود میں خلیل الرحمان عرف بھولو خانزادہ قتل کی انتہائی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لئے ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی فرحت علی جونجود کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ایس ایس پی رینک کے افسر کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے حقائق کو سامنے لایا جائے اور اگر انکوائری کی روشنی میں پولیس افسرد مرتکب ٹھرایا جاتا ہے تو اسکے خلاف بھی سخت انضباطی کاروائی کو یقینی بنایا جائے ور اس حوالے سے اندرون سات یوم جامع رپورٹ برائے ملاحظہ و مزید ضروری اقدامات ارسال کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں