gکراچی ، نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص قتل

بدھ 26 جنوری 2022 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) سرجانی خدا کی بستی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے،تفصیلات کے مطابق سرجانی تھانے کی حدود سرجانی خدا کی بستی روزی موڑ کوئٹہ ہوٹل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ،اسپتال میں مقتول کی شناخت 45سالہ مجاہد خان ولد طلحہ خان کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق مقتول کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گئے،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر کے تفتیش کا آغا ز کر دیا ہے،پولیس کے مطابق واقع ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں